آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف 5ء49 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
واشنگٹن —
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں پاکستان میزبان بنگلہ دیش کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
منگل کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیتنے کے لیے 327 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم آخری اوور تک جاری رہنے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے ایشیا کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف 5ء49 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد 103 رن بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ فواد عالم نے 74 رنز بنائے۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھارت کے خلاف ہونے والے گزشتہ میچ کی طرح اس میچ میں بھی 'گیم چینجر' ثابت ہوئے اور میچ کا پانسہ پاکستان کے حق میں پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
آفریدی نے 25 گیندوں پر 59 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں سات چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ محمد حفیظ نے 52 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مومن الحق نے دو وکٹیں لیں جب کہ شکیب الحسن، عبدالرزاق اور محمد اللہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
آج کے میچ میں فتح کے بعد پاکستان بارہویں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ آٹھ مارچ کو سری لنکا سے ہوگا۔
اس سے قبل منگل کو بنگلہ دیش کی میزبانی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نہایت پراعتماد انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔
ابتدائی بلے باز انعام الحق نے چار چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے جب کہ امر القیس 59، مومن الحق اور کپتان مشفق الرحیم 51، 51 رنز بنا سکے۔
مقررہ پچاس اوورز میں بنگلہ دیش نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچوں میں اپنا سب سے زیادہ اسکور یعنی 326 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے سعید اجمل نے دو اور محمد طلحہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔