پاکستان کو صرف ایک ہی پینالٹی کارنر مل سکا جس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔
ملائیشیا میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اتوار کو آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ، صفر سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے آغاز ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور آٹھویں منٹ میں ڈینیل میریکی نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور اس کے بعد میٹ گھوڈز اور جیکب وہیٹن نے ایک ایک گول کر کے برتری میں تین، صفر کا اضافہ کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے ایک منٹ پہلے وہیٹن نے انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر چوتھا گول کر کے میچ کو پاکستان کے لیے مزید مشکل بنا دیا۔ پہلے ہاف میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف بالکل بے بس دکھائی دی۔
دوسرے ہاف میں بھی آسٹریلیا پاکستانی ٹیم پر حاوی رہا اور مزید دو گول کر کے چھ، صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کو صرف ایک ہی پینالٹی کارنر مل سکا جس سے فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔
ایک روز قبل پاکستان نے دفاعی چیمپیئن نیوزی لینڈ کو چار کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔
پاکستان اپنا اگلا میچ 12 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔