رضا رومی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی ان کی گاڑی راجہ مارکیٹ کی طرف مڑی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔
پاکستان کے ایک کالم نگار اور ٹی وی اینکر رضا رومی کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور ہلاک اور محافظ شدید زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ جمعہ کی شام لاہور کے علاقے راجہ مارکیٹ میں پیش آیا۔ رضا رومی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی ان کی گاڑی راجہ مارکیٹ کی طرف مڑی تو اس پر فائرنگ کی گئی۔
فائرنگ سے ان کا ڈرائیور مصطفیٰ اور محافظ زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رضا رومی اس واقعے میں معمولی زخمی ہوئے۔
وہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز سے وابستہ ہیں اور اس ادارے کے کارکنوں پر اس سے پہلے بھی حملے کیے جا چکے ہیں۔
تاحال اس واقعے کے محرکات یا اس میں شامل عناصر کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والوں پر اس سے قبل بھی ہلاکت خیز حملے ہوتے رہے ہیں اور پاکستان کو صحافیوں کے لیے ایک مشکل ملک بھی تصور کیا جاتا ہے۔
رواں ماہ کے اوائل میں حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی کمیشن تشکیل دے گی۔