ابتدائی اندازوں کے مطابق ان نوادرات کا تعلق دو ہزار سال پرانی گندھارا تہذیب سے ہو سکتا ہے
پاکستان کے اقتصادی مرکزی کراچی میں ہفتہ کو پولیس نے مزید دو مزید نایاب مورتیاں اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔
پولیس نے ایک روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں خفیہ اطلاع ملنے پر ایک ٹرک کو روک کر اس میں چھپائی گئے گندھارا تہذیب کے مجسموں اور نوادرات کی بھاری تعداد اپنے قبضے میں لے لی تھی جب کہ دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
گرفتار افراد کی نشاندہی پر ہفتہ کو بھی کارروائی کئی گئی اور دو مزید مورتیاں برآمد کی گئیں۔
ماہرین اور پولیس کے ابتدائی اندازوں کے مطابق ان نوادرات کا تعلق دو ہزار سال پرانی گندھارا تہذیب سے ہو سکتا ہے لیکن ان کی حقیقی قدر و قیمت کے تعین میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔
دوران تفتیش گرفتار افراد نے بتایا کہ ان نوادرات کو بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔
پولیس حکام اور عینی شاہدین کے مطابق برآمد کیے گئے نوادرات کافی بھاری اور انتہائی نازک ہیں جنہیں بڑی احتیاط سے ٹرک سے اتار کر رکھا گیا ہے اور اب ماہرین آثار قدیمہ کی مدد سے ان کی قدر و قیمت کا تعین کیا جائے گا۔