ان گاڑیوں میں نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال 1948 کی برطانوی ساختہ 'جیگوار' اور امریکی ساختہ کیڈلک خاص توجہ کا مرکز تھیں۔ کیڈلک سابق صدر ایوب خان کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔
اسلام آباد —
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوں تو نئی، پرانی اور منفرد گاڑیاں سڑکوں پر دوڑتی نظر آتی ہیں لیکن "ونٹیج اینڈ کلاسک کار کلب آف پاکستان" نے اس شہر میں تین درجن سے زائد تاریخی گاڑیوں کو ایک ہی جگہ اکٹھا کر کے شائقین کے ذوق کی تسکین کے لیے ایک اچھوتا موقع فراہم کیا۔
ان گاڑیوں میں نواب آف بہاولپور کے زیر استعمال 1948 کی برطانوی ساختہ 'جیگوار' اور امریکی ساختہ کیڈلک خاص توجہ کا مرکز تھیں۔ کیڈلک سابق صدر ایوب خان کے زیر استعمال رہ چکی ہے۔
Your browser doesn’t support HTML5
یہ کلب ہر سال کراچی سے پشاور تک ان تاریخی کاروں پر بذریعہ سڑک سفر کرتا ہے جس کا مقصد ممبران کے بقول جہاں ان نایاب گاڑیوں کے شوق کو اجاگر کرنا ہے وہیں بیرونی دنیا کو پاکستان کے ایک مثبت پہلو سے روشناس کروانا بھی ہے۔