پاکستان: جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہفتہ کو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

مصباح الحق بدستور ٹیم کے کپتان ہوں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمر امین، عمر اکمل، شاہد آفریدی، سعید اجمل، عبدالرحمن، محمد عرفان اور جنید خان شامل ہیں۔

ایک روزہ میچوں کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں سہیل تنویر، وہاب ریاض، صہیب مقصود، اس شفیق اور سرفراز احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 30 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ان دنوں متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کر رہا ہے جہاں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسے ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔