پاکستان کے مشرقی صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بدھ کو ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے اور جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں گرنے والے ہیلی کاپٹر میں نیم فوجی فورس ’پنجاب رینجرز‘ کے سربراہ میجر جنرل محمد نواز سمیت کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار سوار تھے۔
اُنھوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں جانی نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔