سرکاری اعلان کے مطابق، بحری سروس شروع کرنے کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشت گردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے
کراچی —
وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ، کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان سے ایران جانے والے زائرین اب انتہائی اطمینان سے ایران جا سکیں گے۔ ’اب اُنھیں (ایران جانے والے زائرین کو) دہشت گردی کی کسی ناگہانی واردات سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، کیوں کہ وفاقی حکومت نے زائرین کے لیے خصوصی بحری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے‘۔
اِس سلسلے میں، روزمانہ ’ایکسپریس‘ نے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کے حوالے سے خبر شائع کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایران جانے والے زائرین بہت جلد فیری سروس کے ذریعے کراچی سے ’چابہار‘ جا سکیں گے۔ ’چابہار‘ ایرانی بندرگاہ کا نام ہے اور یہ فیری سروس مئی سے شروع ہوگی۔
کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بحری سروس شروع کرنے کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشت گردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ فیری سروس وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے۔
اکثر و بیشتر واقعات میں کوئٹہ سے ایران جانے اور آنے والی زائرین کی بسوں پر حملے ہوئے ہیں، اور دہشت گرد زائرین کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
بیس کروڑ افراد کے کھانے کے لئے اسپیڈ بوٹ سروس
وفاقی وزیر کامران مائیکل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان حکومت ’ایکسپو ٹوئنٹی ٹوئنٹی‘ کے موقع پر کراچی سے دبئی تک اسپیڈ بوٹ سروس کے ذریعے 20کروڑ افراد کے لئے پکے پکائے کھانوں کی ترسیل بھی ممکن بنائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے ملک کو خطیر زرمبادلہ وصول ہوگا۔
اُس کے ساتھ ساتھ، مئی میں ہی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ سری لنکا سے ایک معاہدہ کرنے والی ہے جس کی رو سے سری لنکا درآمدات و برآمدات کے لئے پاکستانی بحری جہاز کرایہ پر حاصل کرے گا۔ اس اقدام سے بھی ملک کو کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا۔