پاک بھارت میچ :سرکاری دفاتر میں آدھی چھٹی کا اعلان

میچ دیکھانے کے لیے اسکرین آویزاں کی جارہی ہے

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بدھ کو سرکاری دفاتر میں دن بارہ بجے کے بعد چھٹی کا اعلان کیا ہے تاکہ لوگ بھارتی شہر موہالی سے ٹی وی پر براہ راست دیکھائے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ عالمی کپ کے سیمی فائنل میچ کو دیکھ سکیں۔

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بھارتی ہم منصب کی دعوت پر دونوں روایتی حریف ملکوں کے درمیان کھیلا جانے والا یہ میچ دیکھنے کے لیے خود بھی موہالی جارہے ہیں۔

پاکستان میں بڑے شہروں بشمول دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے لوگوں کی سہولت کی خاطر عوامی مقامات پر قد ِآدم ٹیلی ویژن اسکرینز بھی آویزاں کردی ہیں ۔

پاک بھارت میچ :سرکاری دفاتر میں آدھی چھٹی کا اعلان

منگل کو کراچی میں ایک مشہور مدرسے، جامعہ بنوریہ، میں پاکستان کی فتح کے لیے خصوصی دعا کی تقریب منعقد کی گئی ۔ مدرسے کے ناظم منصور بیگ نے وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعا کرنے کی وجہ نہ صرف قومی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا تھی بلکہ ہندوستان میں کی جانے والی اُس پوجا پاٹ کے اثر کوبھی زائل کرنے کی کوشش ہے جو پاکستان کی ٹیم کی شکست کے لیے کی جارہی ہے۔