کچھ نالائق لوگوں کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں، ایسے لوگوں کو پیار یا سختی سے سمجھانا چاہئے
کراچی —
پاکستان ان دنوں بھارتی فنکاروں کا مسکن بنا ہوا ہے۔ نصیر الدین شاہ، وینا پاتھک و ہنس راج ہنس کے بعد اب اوم پوری اور دویا دتہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔اوم پوری اور دویا منگل کو پاکستان پہنچی تھیں جبکہ بدھ کو انہوں نے باقاعدہ ایک پریس کانفرنس بھی کی ۔
ان کی اس گفتگو کو پاکستان بھر کے میڈیا میں خصوصی کوریج دی گئی۔ اوم پوری نے پریس کانفرنس کے دوران یہ کہہ کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے کہ وہ آئندہ پاکستان مخالف فلموں میں کام نہیں کریں گے۔
اوم پوری کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ وہ پاکستان مخالف فلموں میں کام کرکے افسردہ ہیں اور وہ عزم کرتے ہیں کہ آئندہ اس قسم کی کسی فلم میں کام نہیں کریں گے۔
اوم پوری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت پرخلوص اور محبت کرنے والے ہیں، انہیں سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ نالائق لوگوں کی وجہ سے دونوں ممالک میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، ایسے لوگوں کو پیار یا سختی سے سمجھانا چاہئے۔
اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی ٹی وی چینلز پر پابندی غلط اقدام ہے، اسے ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حکومت سے اس پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اوم پوری اور دویا دتہ لاہور میں ایک اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس کی غرض سے پاکستان آئے ہیں۔ وہ واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے جہاں ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ استقبال کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ لاہور دیکھنے کے خواہشمند تھے آج ان کی یہ خواہش پوری ہوگئی۔
دیویا دتہ نے میڈیا سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے لاہور کے بارے میں بہت سنا تھا آج اسے دیکھنے کا موقع بھی مل گیا۔
دونوں فنکار برفی تھیٹر پروڈکشنز کے اسٹیج ڈرامے ’تیری امریتا پریتم‘ میں پرفارم کررہے ہیں جو لاہور کے الحمرا ہال میں تین روز تک پیش کیا جاتا رہے گا۔