تیل کی پیدوار میں کمی کا اوپیک کا فیصلہ، 'کانگریس میں مشاورت کریں گے' صدر بائیڈن

Your browser doesn’t support HTML5

بائیڈن انتظامیہ تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ ایسا اوپیک پلس کے پیداوار میں کٹوتی کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافہ صدر جو بائیڈن اور ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے اچھی خبر نہیں۔