ریڈیو اور انٹر نیٹ پر اپنے خطاب میں صدر نے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ اب جب کہ انتخابات ختم ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ جماعتی اختلافات ایک طرف رکھ کر متحد قوم بن جائیں۔
امریکی صدر براک اوباما نے تھینکس گوونگ کے موقع پر اپنے پیغام میں امریکیوں پر زور دیا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد اور یکجہتی کے جذبات کو بروئے کار لائیں۔
ریڈیو اور انٹر نیٹ پر اپنے خطاب میں صدر نے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ اب جب کہ انتخابات ختم ہوچکے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ جماعتی اختلافات ایک طرف رکھ کر متحد قوم بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم تشکر ہر اعتبار سے یہ یاد رکھنے کا موقع ہے کہ اپنے اختلافات کے باوجود، ہم ہمیشہ سے ایک تھے اور ہمیشہ ہی ہم سب سے پہلے امریکی ہوں گے اوراس کے بعد کچھ اور۔
انہوں نے کہاکہ تھینکس گوونگ کا تہوار اس ضیافت کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس کا اہتمام 1621 میں انگلینڈ سے آئے ہوئے تارکین وطن نے کیا تھا، جس میں امریکین انڈینز نے اس ریاست میں، جو اب میسا چوسٹس کہلاتی ہے ،اپنی خوشحالی اور صحت مندی کے لیے شکریے کا اظہار کیا تھا۔
مسٹر اوباما نے جمعرات کے روز، تھینکس گوونگ کی روایت کو بر قرار رکھتے ہوئے امریکیوں کو اس موقع پر وہ وجوہات یاد دلائیں جن کا شکر ادا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہآج کے دن ہم ان انمول اور کمیاب نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں جو اللہ نے ہمیں عطا کیں۔ اور ہم شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کا موقع دیا۔ اور وہ سب کچھ کہنے کا جو ہم کہنا چاہتے ہیں اور ہمیں اس پر شکربجالاناہے کہ اس نے بہارد امریکی مردوں اور عورتوں کو دنیا بھر میں اپنی آزادیوں کے تحفظ کی ہمت دی اور اپنے بچوں کی اپنی نظروں کے سامنے دیکھ بھال کرنے اور انہیں یہ بتانے کا موقع دیا کہ اگر ارادہ مصمم ہوتو امریکہ کی سرزمین پر کوئی خواب پورا کرنا مشکل نہیں ہے۔
تھینکس گوونگ کے موقع پر ٹرکی کو آزاد کرنے کی رسمی تقریب اور بدھ کے روز ٹرکی کو ضرورت مندوں کےلیے ایک فوڈ بینک میں ٹرکی کی ڈشیں بھجوانے کے بعد صدر جمعرات کا دن پروگرام کے مطابق اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک نجی تقریب میں گزاریں گے۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ کی جانب سے قوم کو اس تعطیل کی مبارکباد پیش کی ۔