صدر کی تقریر میں بحران کو حل کرنے سے متعلق تجاویز شامل ہیں

صدر کی تقریر میں بحران کو حل کرنے سے متعلق تجاویز شامل ہیں

صدر کا ارادہ یہ ہے کہ وہ دس دِن کے اندر اندر کانگریس کو ایک منصوبہ بھیجیں گے جس میں ملازمتوں پر اُٹھنے والے اخراجات اور امریکی قرضوں کو مستحکم کرنے کے لیے دوررس اقدامات شامل ہوں گے

صدر براک اوباما نے بے روزگاری کو ختم کرنے اور امریکی معیشت میں تیزی لانے کے لیے رائے عامہ کی حمایت حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے نامہ نگار کینٹ کلائین کی رپورٹ کے مطابق صدرنے جمعے کے روز رچمنڈ ورجینیا میں اِس مہم کا آغاز کیا۔

صدر نے کہا کہ ملک میں 9.1فی صد بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے صدر کی ریپبلیکن پارٹی سے کشمکش کے تناظر میں صدر اوباما کی تقریر میں اِس سنگین بحران کو حل کرنے سے متعلق تجاویز شامل تھیں۔

صدر اوباما کے 447ارب ڈالرز کے اِس بل میں آجروں اور کارکنوں کے لیے پے رول ٹیکس کٹوتیوں میں اضافے اور کاروبار کرنے والوں کو نئی ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ترغیبات دی گئی ہیں۔اخراجات کے اِس بِل کو اُنھوں نے ’امریکن جابز ایکٹ‘ کا نام دیا ہے۔

اِس بِل پر پہلے ریپبلیکن اکثریت رکھنے والے ایوانِ نمائندگان میں غور کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد اُس پر ووٹنگ ہوگی۔مسٹر اوباما نے کہا کہ یہ چیز تعطل کی شکار معیشت کو ایک تحریک فراہم کرے گی۔

صدر کا کہنا تھا کہ وہ کانگریس کو ایک ایسا پلان بھیج رہے ہیں ’جسے آپ کو فوری طور پر منظور کرلینا چاہیئے‘۔

اِس مسودہٴ قانون کے بارے میں کوئی چیز بھی متنازعہ نہیں ہونی چاہیئے۔ إِس میں موجودہ باتیں وہی تجاویز ہیں جن کی ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز دونوں حمایت کرتے ہیں اور ان میں ایسے بہت سے لوگ شامل ہیں جو آج رات یہاںٕ موجود ہیں۔ صدر اوباما نے یہ تقریر ری پبلیکنز کے ساتھ مہینوں سے جاری اُس دشوار سیاسی لڑائی کے بعد کی ہے جو حکومت کے خسارے کو کم کرنے اور 14ٹرلین ڈالرز کے قومی قرضے پر ہے۔

صدر اوباما نے ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹی پر زور دیا کہ وہ سیاسی جنگ ختم کرکے عوام کو روزگار فراہم کریں اور ملکی معیشت کو راہِ راست پر لائیں۔صدر نے کہا کہ اس ملک کے عوام اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنی ذمہ داریاںٕ پوری کر رہے ہیں؟ سوال یہ ہے کہ ہم اس بحران کو حل کرنے کے لیے اس سیاسی سرکس کو ختم کرکے کیا ملکی معیشت کو سدھارنے کے لیے کچھ کر رہے ہیں؟

اُنھوں نے کہا کہ اہم چیزوں میں امریکی انفرا اسٹرکچر اور اسکولوں کو جدید بنانے اور تعمیرِ نو کی تجاویز تنگ دست ریاستوں اور مقامی حکومتوں کو مالی امداد فراہم کرنا اُن لوگوں کو جو عرصہٴ دراز سے بے روزگار ہیں ٹریننگ دینا اور آزمودہ کار فوجیوں کو ملازمت دینے کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ امیر ترین امریکیوں اور بڑی بڑی کارپوریشنوں کو چاہیئے کہ وہ زیادہ ٹیکس دیں اور ٹیکس بچانے کا اُنھیں کوئی موقعہ نہ دیا جائے۔اُنھوں نے اپنے متوازن منصوبے کو دہرایا جس میں مہنگے سرکاری ہیلتھ کیئر کے پروگراموٕ ں میں اعتدال کے ساتھ تبدیلی لانا شامل ہے۔

صدر کا ارادہ یہ ہے کہ وہ دس دِن کے اندر اندر کانگریس کو ایک منصوبہ بھیجیں گے جس میں ملازمتوں پر اُٹھنے والے اخراجات اور امریکی قرضوں کو مستحکم کرنے کے لیے دوررس اقدامات شامل ہوں گی۔

ایوان میں ری پبلیکن اسپیکر جان بینر نے کہا کہ اُنھیں توقع ہے کہ صدر ری پبلکن تجاویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے: