توقع ہے کہ امریکہ کی طرف سے ان شرائط کو مستر دیا جائے گا کیوں کہ واشنگٹن کہہ چکا ہے کہ مذاکرات سے قبل پیانگ یانگ کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنا ہو گا۔
شمالی کوریا نے واشنگٹن سے مذاکرات سے قبل اقوام متحدہ کی تعزیرات کے خاتمے اور جنوبی کوریا اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
شمالی کوریا کی طرف سے یہ شرائط نیشنل ڈیفنس کمیشن نے پیش کیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ امریکہ کی طرف سے ان شرائط کو مستر دیا جائے گا کیوں کہ واشنگٹن کہہ چکا ہے کہ مذاکرات سے قبل پیانگ یانگ کو اپنا جوہری پروگرام ترک کرنا ہو گا۔
لیکن شمالی کوریا کی طرف سے مشروط مذاکرات سے متعلق بیان اس بات کا اشارہ ہے کہ کئی ہفتوں سے امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف دھمکیوں کے بعد اب پیانگ یانگ بات چیت پر سوچ رہا ہے۔
شمالی کوریا اپنے دور مار میزائل اور ایٹمی تجربے کے خلاف اقوام متحدہ کی تعزیرات سے نا خوش ہے۔
پیانگ کی طرف سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
واشنگٹن کا موقف ہے کہ یہ دفاعی نوعیت کی مشقیں ہیں۔