نائیجیریا: شدت پسندوں کے حملے میں 40 طلبا ہلاک

فائل فوٹو

فوج کے ایک ترجمان کیپٹن ایلی لازارس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اتوار کی صبح ریاست یوب میں واقع زرعی اسکول پر حملہ کیا۔
نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں مبینہ طور پر بوکو حرام سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے ایک اسکول پر حملہ کرکے 40 طلبا کو ہلاک کردیا۔

فوج کے ایک ترجمان کیپٹن ایلی لازارس نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ اتوار کی صبح ریاست یوب میں واقع زرعی اسکول پر حملہ کیا۔

زخمی ہونے والے 18 طلبا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حالیہ مہینوں میں ریاست یوب میں بوکوحرام کے شدت پسندوں کی طرف سے ہلاکت خیز حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

جولائی میں یہاں ایک اسکول پر شدت پسندوں نے حملہ کرکے 29 طلبا اور ایک استاد کو ہلاک کردیا تھا۔