ریاست بورنو کی ریاستی ایمرجینسی کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ گھروں کو انفرادی طور پر اپنا نشانہ بنانا دہشت گردوں کا نیا حربہ ہے۔
شمال مشرقی نائیجیریا کے شہر میدغری میں چار نوعمر خودکش بمباروں نے ایک رہائشی علاقے میں دھماکے کر کے دو افراد کو ہلاک اور 16 کو زخمی کر دیا۔
سانحات سے متعلق ادارے کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز بتایا کہ چار نوعمر لڑکیوں نے ایک گھر کے دروازے پر دستک دی اور پھر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
ریاست بورنو کی ریاستی ایمرجینسی کے ایک نمائندے کا کہنا تھا کہ گھروں کو انفرادی طور پر اپنا نشانہ بنانا دہشت گردوں کا نیا حربہ ہے۔
شہر کے آخری کنارے پر واقع علاقے مونا گیرج کو بوکو حرام کی آٹھ سالہ شورش سے شدید نقصان پہنچ چکا ہے۔
نیشنل ایمرجینسی منیجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالقادر ابراہیم نے بتایا کہ اس حملے میں چار خودکش نوعمر بمبار لڑکیاں اور دو دوسرے افراد ہلاک ہوئے۔