آسٹریلیا مسلسل چوتھی مرتبہ چیمپئن ٹرافی کا فاتح

آسٹریلیا مسلسل چوتھی مرتبہ چیمپئن ٹرافی کا فاتح

آسٹریلیا اتوار کو آکلینڈ میں سپین کے خلاف ہاکی کا فائنل میچ ایک صفر سے جیت کر چیمپین ٹرافی مسلسل چار مرتبہ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

فائنل میں دونوں ٹیموں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن میچ کے 59ویں منٹ میں ایک پنلٹی کارنر پر کیے گئے گول کی بدولت عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے یہ میچ جیت لیا۔

اس ٹورنامنٹ میں آسٹریلوی ٹیم ناقابل شکست رہی۔ دنیا کی آٹھ بہترین ٹیموں کے ان مقابلوں میں ہالینڈ نے میزبان نیوزی لینڈ کو پانچ تین سے شکست دے کر تابنے کا میڈل حاصل کیا جبکہ جرمنی نے برطانیہ کو ایک صفر اور پاکستان نے جنوبی کوریا کو پانچ ، دو سے ہرا کر بالترتیب پانچویں اور ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

.