فضائی میزبانوں اور دیگر عملے کی نئی سج دھج

 نئے یونیفارم متعارف کرانے کی رنگا رنگ تقریب کراچی میں ہوئی جس میں ایک سے بڑھ کر ایک ڈیزائن پیش کیا گیا۔

 

نئے یونیفارم رواں سال ہی ائیرہوسٹس اورکیبن کریوکودے دیے جائیں گے

قومی ائیرلائن کو ماضی میں باقی ائیرلائیوں کے مقابلے میں سب سے جدید اورخوبصورت یونیفارمزمتعارف کرانے کااعزازحاصل رہاہے

بہترین یونیفارم کے انتخاب کے لئے ججز کا پینل شکیل سہگل،سیمی افتخار،ناز منشا،طارق امین ،شہناز اسماعیل ،رابعہ جویری اور زیبا بختیار پر مشتمل تھا

خواتین کریو کے لئے نومی انصاری کا یونیفارم منتخب کیا گیا جبکہ مرد کریو ممبرز کے لئے عمر فاروق کا ڈیزائن کردہ یونیفارم بہترین قرارپایا

 ائیرہوسٹس کے لئے پہلی مرتبہ ڈیزائن کردہ یونیفارم 1954سے لے کر1956تک فضائی میزبانوں کے زیراستعمال رہا جوگرے جیکٹ،اسکرٹ،بلاوٴز اورمیچنگ کیپ پر مشتمل تھا۔

 ماہین خان، نومی انصاری اور سونیا بٹلا،عامر عدنان،ندا ازور،اسماعیل فرید،عمرفاروق،فہد حسین،ماہین کریم، مشا لاکھانی،ثانیہ مسکتیا، یاسمین شیخ ،کھاڈی کے شمعون سلطان، ذیشان علی اور ایچ ایس وائے نے اپنے اپنے ڈیزائن کئے ہوئے یونیفارم پیش کئے۔

Hillary Rodham was born on October 26, 1947. She grew up in a middle-class home in Park Ridge, Illinois, a suburb of Chicago. (hillaryclinton.com)

ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرزنے قومی ائیرلائن کے عملے کے لئے تخلیق کئے گئے یونیفارم کی نمائش کی۔

 نیا یونیفارم تخلیق کر کے جدید ڈیزائنرز نے ملکی روایت کو مزید آگے بڑھایا ہے۔

 شو کی کی خاص بات ۔۔ڈیزائن کیے جانے والے یونیفارمز معروف ڈیزائنرز نے بلامعاوضہ تیارکئے

شو میں ٹاپ ماڈلزنے 15ڈیزائنرز کے تیار کردہ یونیفارم ریمپ پر پیش کئے۔

 

کیبن اورگراوٴنڈ کریو کے نئے یونیفار م کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لئے فیشن شو کاانعقاد اپنی مثال آپ ثابت ہوا۔

کیبن اور گراوٴنڈ کریو کو جدت اور روایت کے امتزاج میں گندھے ملبوسات میں پیش کرنے کی روایت 1954ء میں اڑان بھرنے والی پہلی پرواز سے جاری ہے

 

شو جس میں ملک کے مشہور و معروف ڈیزائنرز نے قومی ائیرلائن کے عملے کے لئے تخلیق کئے گئے یونیفارم کی نمائش کی