وزیراعلی سندھ قائم علیشاہ کا کہنا ہے کہ " " عوام نے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو5 سال کے لیے منتخب کیا ہے کسی بھی صورت اُنہیں نہیں بھولیں گے"
کراچی —
پاکستان کے صوبہ سندھ کے نو منتخب وزیراعلٰی اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید قائم علی شاہ نے بعض اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ جمعہ کو قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
مزار قائد ہر فاتحہ خوانی کے بعد نو منتخب وزیراعلی سندھ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ " عوام نے ووٹ کے ذریعے ایک بار پھر پیپلزپارٹی کو پانچ سال کے لیے منتخب کیا اور وہ کسی بھی صورت اُنہیں نہیں بھولیں گے، پیپلز پارٹی نے جمہوریت اور عوام کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں،بے نظیر بھٹو کے منشور کو پورا کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔
کراچی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ "کراچی سے کشمیر تک امن و امان میں بہتری لائیں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔‘‘
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ " میڈیا معاملات کی نشاندہی کرے اور حکومت کو بتائے، حکومت اصلاح کرے گی۔ قائم علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ "صوبے میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے"۔