نیپال کے ماؤنواز: سابق باغیوں کا کنٹرول حکومت کے حوالے

نیپال کے ماؤنواز: سابق باغیوں کا کنٹرول حکومت کے حوالے

نیپال کے سابق ماؤنواز باغیوں نے ہفتے کے روزباضابطہ طور پر اپنے جنگجوؤں کی کمان حکومت کے حوالے کر دی۔

جماعتی تفریق سے بالیٰ تر ایک کمیٹی اِن سابق 19000جنگجوؤں کی نگرانی کرے گی جنھیں 2006ء میں خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد نیپال کے اندر کیمپس میں رکھا گیا ہے۔

اب یہ ذمہ داری حکومتِ نیپال کی ہوگی کہ اِن سابق باغیوں کو سکیورٹی فورسز میں کس طرح سے ضم کیا جائے۔

اِس امن سمجھوتے کی رو سے اِس ہمالیائی قوم میں عشروں سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ سابق جنگجوؤں کو نیپال کی سکیورٹی فورسز میں شامل ہونے کی اجازت ہونی چاہیئے، تاہم فوجی اور سیاسی نااتفاقی کے باعث پیدا ہونے والی مزاحمت اِس عمل میں آڑے آ رہی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے امن مشن نے حالیہ دِنوں تک باغیوں کی نگرانی جاری رکھی ہے۔