مٹی کا یہ تودہ دریائے سنکوشی کے بہاو میں رکاوٹ کا بھی باعث بنا اور وہاں ایک مٹی کا بند اور مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔
نیپال کے شمال مشرق ہیں شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے کم ازکم آٹھ افراد اور درجنوں لاپتا ہوگئے۔
حکام کے مطابق تودے کی زد میں متعدد گھر آئے جو کہ اب بھی پتھروں اور مٹی کے نیچے دبے ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مٹی کا یہ تودہ دریائے سنکوشی کے بہاو میں رکاوٹ کا بھی باعث بنا اور وہاں ایک مٹی کا بند اور مصنوعی جھیل بن گئی ہے۔
عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تودے کی وجہ سے بننے والا یہ بند ٹوٹنے سے نشیبی علاقے میں واقعات دیہات شدید متاثر ہوسکتے ہیں۔
حکومت نے اس علاقے کو سیلاب سے متاثرہ قرار دیتے ہوئے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ دریا کے بہاو کو بحال کرنے کے لیے بارودی مواد استعمال کرے۔