پاکستان، ملّا برادر کو افغانستان کے حوالے کرنے پر رضامند؟

پاکستان، ملّا برادر کو افغانستان کے حوالے کرنے پر رضامند؟

پاکستان کی سیکیورٹی فوجوں نےحالیہ ہفتوں میں طالبان کے دوسرے کئى کمانڈروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

افغانستان کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغان طالبان کے کمانڈر ملّا عبدالغنی برادر اور دوسرے جنگجوؤں کو اُس کے حوالے کرنے پر رضامند ہوگیا ہے۔


افغان صدر کے دفتر نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ پاکستان نے وہ درخواست قبول کرلی ہے، جو بدھ کے روز اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ کے ایک اجلاس میں اُس سے کی گئى تھی۔

پاکستان نے افغان حکومت کے بیان پر کوئى تبصرہ نہیں کیا۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے بدھ کے روز کہا تھا کہ پاکستان نے طالبان جنگجوؤں کے بدلے میں افغانستان سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے امریکی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کارروائى میں ملّا برادر کو پکڑ لیا تھا اورانہوں نے حالیہ ہفتوں میں طالبان کے دوسرے کئى کمانڈروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔