کراچی: ایم کیوایم کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

mqm

اس بات کا فیصلہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے بیک وقت پاکستان اور لندن میں ہونے والے مشترکہ اجلاس ہوا جبکہ اس سے قبل ایم کیو ایم نے کچھ گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا۔
سندھ اور خصوصاً کراچی میں گہرا سیاسی اثرو رسوخ ر کھنے والی متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے کارکنوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف پاکستان بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے تاہم یہ احتجاج مرحلے وار ہوگا۔

اس بات کا فیصلہ ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے بیک وقت پاکستان اور لندن میں ہونے والے مشترکہ اجلاس ہوا جبکہ اس سے قبل ایم کیو ایم نے اپنے پارٹی کارکنان کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے کچھ گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا تھا۔ الٹی میٹم کا وقت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کافیصلہ ہوا۔

متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق احتجاج کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو سینیٹ میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق احتجاج کے لئے تمام آئینی وجمہوری راستے اختیار کئے جائیں گے۔