ٹی وی کی مقبول جوڑی: رام کپور اور ساکشی تنور

رام اور ساکشی کو انٹرنیٹ پر ایک پول کے ذریعے قارئین کی ایک بڑی تعداد نے سب سے پسندیدہ کپل قرار دیا۔
بھارتی ٹی وی ”سونی “دیکھئے یا پاکستانی چینل ”جیو“ دونوں جگہ سے ایک ہی جوڑی آپ کو سب سے زیادہ رومانس کرتی نظر آئے گی۔ جی ہاں یہ ہیں ۔۔۔ رام کپور اور ساکشی تنور۔جو نہ نام سے اجنبی ہیں اور نہ چہرے مہرے سے ۔ کیوں کہ سیریل ”بڑے اچھے لگتے ہیں“ سے پہلے بھی یہ کئی مشہورترین سوپ اور ڈرامہ سیریلز کرچکے ہیں۔

رام اور ساکشی کی عوامی پسندیدگی کا اندازہ اس طرح لگایئے کہ عوام کی جانب سے انہیں بھارتی ٹی وی کی سب سے پسندیدہ جوڑی قرار دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ رام اور ساکشی کی رومینٹک آن اسکرین کیمسٹری بہت جاندار ہے۔

رام اور ساکشی کو انٹرنیٹ پر ایک پول کے ذریعے قارئین کی ایک بڑی تعداد نے سب سے پسندیدہ کپل قرار دیا۔ یہ پول کرایا تھا ایک ایسی ویب سائٹ نے جس کے نام سے ہی آپ سب کچھ سمجھ جائیں گے ۔ ”شادی ڈاٹ کام“

پول میں 42.3 فیصد شہریوں نے رام اور ساکشی کو پرفیکٹ جوڑی قراردیا۔ ”بڑے اچھے لگتے ہیں “ سن 2011ء میں شروع ہوا تھا اور تب سے ہی ان دونوں کے ہزاروں لوگ دیوانے ہوتے چلے گئے۔

سیریل میں ایک چالیس سالہ تاجر کو درمیانی عمر کی خاتون سے رومانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سیریل ناظرین میں انتہائی مقبول ہے ۔ بھارتی جریدے ”انڈیا ٹو ڈے“ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت بھرمیں تقریباً جوالیس فیصد لوگ اسے دیکھتے اور پسندکرتے ہیں۔