سال کی سب سے ’خطرنا ک‘ آن لائن سیلبرٹی کی لسٹ میں دوسرا اور تیسرا نمبر شاہ رخ خان اور سلمان خان کا رہا۔
کراچی —
بالی وُوڈ کی بیوٹی کوئن پریانکا چوپڑا کے پرستاردنیا میں کہاں نہیں۔۔!! ہر طرف ان کے چاہنے والے مل جائیں گے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے پریانکا ’سب سے خطرناک آن لائن سیلبرٹی‘ بن گئی ہیں۔۔۔؟؟ ۔۔نہیں نا!! ۔۔۔۔ تو ہم بتاتے ہیں کہ کیسے۔۔۔
دراصل پریانکا چوپڑا ہندی فلموں کی بہت بڑی سیلبرٹی ہیں اس لئے فلمی شائقین اور خاص کر ان کے دنیا بھر میں موجود پرستار ان کی فلمیں دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان سے جڑی ہر بات جاننا چاہتے ہیں اور اسی بات نے پریانکا کو ’سائبر کریمنلز‘ کی پہلی پسند بنا ڈالا ہے۔ سیکورٹی سوفٹ وئیر بنانے والے ادارے ’میک اے فی‘ کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق آج کل سب سے زیادہ پریانکا کے نام اور ان کی تصویر کے ساتھ وائرس اٹیچڈ ہیں۔
میک اے فی سینٹر انڈیا کے کنزیومرز اینڈ موبائل بزنس گروپ کے وائس پریذیڈنٹ وینکاٹیش سبرامنیم کرشنا پور کہتے ہیں کہ انڈیا میں فلمی ستاروں کی چاہت دیوانگی کی حد تک ہے ۔ لوگ ایک طرح سے ان کی پوجا کرتے ہیں۔
اس ”چاہت“ سے فائدہ اٹھا کر سائبر کریمنلز لوگوں کو سلبریٹیز کی معلومات دینے کے بہانے ایسے وائرس اور ڈیٹا بھیجتے ہیں جس سے نہ صرف ان کی ڈیوائس کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ ان کی ذاتی معلومات بھی خفیہ نہیں رہتیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی پسندیدہ سلیبرٹی کے نام کے ساتھ ’وال پیپر‘، ’ویڈیوز‘ یا ’پکچرز ‘ لکھ کر سرچ کرانے والوں کو اس سال بھی طرح طرح کے خطرناک وائرس کا سامنا رہا۔“
سال کی سب سے’ خطرنا ک‘ آن لائن سیلبرٹی کی لسٹ میں دوسرا اور تیسرا نمبر شاہ رخ خان اور سلمان خان کا رہا۔ پریانکا چوپڑہ سے پہلے سنی لیون خطرناک ترین سلیبرٹی آن لائن تھیں۔
بالی وڈ کے میگا اسٹار ز کرینہ کپور اور اکشے کمار کا نام بھی ’ٹاپ 5‘ میں موجود ہے جبکہ پریانکا چوپڑا کے نام سے سرچ کرائی گئی 79سائٹس ’ان فیکٹڈڈ ‘نکلیں۔
شاہ رخ 75 ویب سائٹس کے ساتھ دوسرے اور سلمان خان 68 سائٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
’خطرناک ترین سلیبرٹیز آن لائن‘ کی ٹاپ ٹین لسٹ میں شامل ہونے والوں میں سیف علی خان، میگا اسٹار امیتابھ بچن، فرحان اختر، رہیتک روشن اور سنی لیون کے نام بھی شامل ہیں۔