وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ کا 25 فیصد تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے خرچ کر رہی ہیں
واشنگٹن —
پاکستان کے وزیر مملکت برائے تعلیم، بلیغ الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے ملک میں شرحِ خواندگی بڑھ کر 60 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
پیر کو وائس آف امریکہ کے پروگرام ’راؤنڈ ٹیبل‘ میں میزبان قمر عباس جعفری کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ آئین کے مطابق، معیاری تعلیم شہریوں کا آئینی حق ہے اور اس وقت وفاقی اور تمام صوبائی حکومتیں اپنے بجٹ کا 25 فیصد تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خرچ کر رہی ہیں، جبکہ یونسیف کے ملالہ فنڈ کی مدد سے خصوصی طور پر بچیوں کی تعلیم کے لئے بھی پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
تفصیل جاننے کے لئے، درج ذیل لنک پر کلک کیجئے:
Your browser doesn’t support HTML5