افغانستان کے صوبے قندوز میں جمعہ کو ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔
امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ قندوز میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کی شناخت جوزف لولٹی اور ول ڈی لندسے ، کے نام سے ہوئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جوزف کی عمر 29 سال تھی جبکہ ول ڈی لندسے ،33 سال کے تھے۔
افغانستان میں ہلاک ہونے والے دونوں امریکی فوجی سیکنڈ بٹالین سے تعلق رکھتے تھے۔
امریکی فوج کے 71 ویں آرڈینس گروپ کے کمانڈر ڈیوڈ کے گرین نے اس حوالے جاری ایک بیان میں دونوں فوجیوں کے اہل خانہ اور دیگر قریبی افراد سے گہری ہمدردی کا اظہاراور تعزیت کی ہے۔
افغانستان میں ان دونوں ایک مرتبہ پھر شدت پسند واقعات میں تیزی آئی ہے۔ رواں سال کے دوران اب تک چار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
یہ اموات اس جانب اشارہ ہیں کہ افغانستان میں امن کوششوں کو اب بھی مشکلات کا سامنا ہے تاہم قیام امن کے لئے کوشیشں اب بھی بھرپور انداز میں جاری ہیں۔