مشرق وسطیٰ امن عمل، بدھ کو کیری عباس ملاقات

فائل

تین سال کی تعطلی کے بعد، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت جولائی میں دوبارہ شروع ہوئی، لیکن اُن میں کوئی خاص پیش رفت دکھائی نہیں دی
مشرق وسطیٰ امن عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے، امریکی وزیر خارجہ، جان کیری اِس ہفتے فلسطینی رہنما، محمود عباس سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

امریکی محکمہٴ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں کی ملاقات بدھ کے روز پیرس میں ہوگی۔

کئی ماہ کے دوران اُن کی یہ کوشش رہی ہے کہ طویل عرصے سے جاری اس تنازع کے حل کے سلسلے میں دونوں فریق مذاکرات کے فریم ورک سے متعلق ہدایات سے اتفاق کرلیں۔

تین سال کی تعطلی کے بعد، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بات چیت جولائی میں دوبارہ شروع ہوئی، لیکن اُن میں کوئی خاص پیش رفت دکھائی نہیں دی۔

ابتدائی مذاکرات کے سلسلے میں، اسرائیل نے ایک قیدی رہا کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا، جب کہ فلسطینیوں نے بات چیت سے قبل اسرائیلی بستیوں کی تعمیر روکنے سے متعلق اپنا مطالبہ ترک کیا۔

شام، ایران اور مشرق وسطیٰ امن عمل پر بات چیت کے لیے کیری اِن دِنوں متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔