پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ریلی کو اتوار کی رات فیصل آباد پہنچنے پر پولیس نے روک دیا ہے۔
مریم نواز فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کرنے والی تھیں۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’ میری ریلی کو پولیس نے روک دیا ہے۔ ریلی کو کنٹینر لگا کر روکا گیا ہے ‘‘
My rally has been stopped by police. The miles long rally has been blocked by putting containers. I am at the head end. Rest of the rally has been cut off.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2019
مریم نواز نے اپنی جماعت کے حامیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ رکاوٹوں کی پروا کیے بغیر ریلی ان کا استقبال کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے اور اس طرح انہوں نے نواز شریف سے محبت کا اظہار کیا ہے۔
مریم نواز فیصل آباد میں ریلی سے خطاب کیلئے آج دوپہر کو رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے روانہ ہوئی تھیں۔ روانگی سے پہلے انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں جو حذب اختلاف کے لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کرتی ہے اور ریلیوں اور سڑکوں کو روک دیتی ہے ۔
انہوں نے اس موقع پر ایک ایسا کرتا پہنا ہوا تھا جس پر نواز شریف کی تصویر تھی جس کے نیچے لکھا تھا، ’’نواز شریف کو رہا کرو!‘‘