پاکستان کے شہر کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال کی بالائی منزل سے ایک شخص نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ گزشتہ چند روز میں شہریوں کی خودکشی کا یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے۔
خودکشی کے ان واقعات کے بعد سوشل میڈیا پر لوگ نوجوانوں کی دماغی صحت اور روزگار سے متعلق بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے کراچی کے ایک نجی شاپنگ مال 'لکی ون' میں منگل کو ایک نوجوان نے تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔
رپورٹس کے مطابق پولیس نے نوجوان کی شناخت زوہیر کے نام سے کی ہے۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
پولیس نے ابتدائی طور پر نوجوان کی خودکشی کی ممکنہ وجہ بے روزگاری کو قرار دیا ہے۔
اس سے قبل 25 نومبر کو کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک اور نوجوان اور سابق میڈیا ورکر فہیم مغل نے گھر میں خود کو پھندا لگا کر اپنی جان لے لی تھی۔ اس خودکشی کے پیچھے بھی بے روزگاری اور معاشی معاملات کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا تھا۔
نجی شاپنگ مال میں خودکشی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جب کہ پاکستان میں 'لکی ون مال' کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مال کی گہما گہمی کے دوران ایک شخص اچانک فرش پر آگرتا ہے۔
ادھر نجی شاپنگ مال 'لکی ون' کی انتظامیہ نے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔
مال انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد نوجوان کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس کو اطلاع کی گئی۔
اپنے بیان میں مال انتظامیہ نے یہ وضاحت کی کہ اس واقعے میں مال، اس کا عملہ یا کرائے دار نہ تو ملوث ہیں اور نہ وہ اس کے ذمہ دار ہیں۔
کراچی میں چند ہی روز میں خودکشی کے دوسرے واقعے پر سوشل میڈیا صارفین، فن کار اور صحافیوں کی جانب سے بھی ردِ عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Shocked to see this young guy jump & commit suicide. Must be really dejected with life. My God it’s devastating to see this horrific sight May Allah SWT keep everyone safe Ameen The inflation is pushing people to this extent bcz they can’t even afford food now #LuckyOneMall pic.twitter.com/DZDXeR7EcY
— Mishi khan (@mishilicious) November 30, 2021
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ "مال میں خودکشی کرنے والے نوجوان کی ویڈیو دیکھ کر صدمے میں آ گئیں ہوں۔"
انہوں نے پاکستان کی حکومت سے اپیل کی کہ ''وہ کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کرے۔ لوگ جان سے جا رہے ہیں، عوام پر رحم کھائیں۔''
پاکستانی کامیڈین اور میزبان شفاعت علی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ''ایک اور جوان بے روزگاری کے ہاتھوں زندگی ہار گیا۔ اس مہنگائی اور تباہ کن بے روزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔''
کراچی، ایک اور خودکشی! ایک اور جوان بےروزگاری کے ہاتھوں زندگی سے ہار گیا۔اس مہنگائی اور تباہ کن بےروزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اپنے اردگرد کے لوگوں کا دھیان رکھیں۔ محشر میں ہم سے سوال ہوا۔۔۔تو حساب ہوگا۔ اور وہ بہت سخت حساب لینے والا ہے۔
— Shafaat Ali (@iamshafaatali) November 30, 2021
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہنس مسرور بدوی نے ایک ٹوئٹ میں واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
لکی ون مال کراچی میں زوہیر کی خودکشی پر انتہائی افسوس ہے۔ بے روزگاری سے ڈرنا انتہائی غلط ہے جبکہ رزق کا وعدہ تو میرے رب کا ہے۔ تو گھبرانا کیسا؟اللہ تعالیٰ زوہیر کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ #LuckyOneMall
— Hans Masroor Badvi (@hansbadvi) November 30, 2021
ڈیجیٹل کری ایٹر سعد قیصر نے کہا کہ "29 سالہ نوجوان نے صرف اس وجہ سے اپنی جان لے لی کہ وہ بے روزگار تھا اور اخراجات کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہا تھا۔"
A 29-year-old YOUNG man jumped and committed suicide just because he was unemployed and couldn’t bear the financial burden. Do even realise how HELPLESS people are these days? Also, STOP bringing “religion” in everything! A man committed suicide in Khana kaba - 1/2#LuckyOneMall
— Saad Kaiser (@TheSaadKaiser) November 30, 2021
انہوں نے کہا کہ کیا ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ ان دنوں لوگ کتنے بے یار و مددگار ہیں۔
ان کے بقول اگر کسی کے ذہن میں خودکشی کے خیالات ہیں تو ہمیں ایسے لوگوں سے بات چیت کرنی چاہیے، ان کی مدد کرنی چاہیے اور ان کے ساتھ کھڑے رہنا چاہیے۔
A heart-wrenching incident in the #LuckyOneMall Karachi today. Really saddening!
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) November 30, 2021
پاکستانی صحافی وجاہت کاظمی نے کہا کہ کراچی کے مال میں ہونے والا واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا اور افسوس ناک ہے۔
A young man committed suicide at #LuckyOneMall due to depression of not being able to earn a living. This is really heart breaking 💔
— Amnah Jabeen (@AmnahJPlus) December 1, 2021
سوشل میڈیا صارف آمنہ جبین کا کہنا ہے کہ "ڈپریشن کی وجہ سے نوجوان کے خودکشی کرنے کا واقعہ بے حد دل دُکھا دینے والا ہے۔"