ملکہ شراوت، اب ایک نئے روپ میں

فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ ’ڈرٹی پالیٹکس‘ ملکہ کے ایکٹنگ کیرئیر میں نیا سنگ میل ثابت ہو گی۔
بالی ووڈ کی الٹرا گلیمرس اور بولڈ اداکارہ ملکہ شراوت کے نام کوئی سپر ہٹ فلم ہو نہ ہو لیکن وہ اپنی اداؤں اور آئٹم نمبرز کی بدولت خبروں میں ضرور ’اِن‘ رہتی ہیں۔۔۔ مگر اب ملکہ جس نئے روپ میں نظر آئیں گی وہ یقینا سب کو چونکا دے گا۔۔

’جلیبی بائی‘ یعنی ملکہ شراوت کے بارے میں یہ سوچنا بھی محال ہے کہ وہ بغیر میک اپ اور گلیمر کے سلور اسکرین پر دکھائی دیں گی لیکن ملکہ نے یہ ’معجزہ‘ کر دکھایا ہے۔۔۔

بھارتی ویب سائٹ ’گلیم شیم‘ کے مطابق گلیمر کی ملکہ نے اپنی آنے والی فلم ’ڈرٹی پالیکٹس‘ کے لئے میک اپ اور بولڈ آؤٹ فٹس کے بجائے سیدھی سادھی گاؤں کی لڑکی کا روپ دھار لیا ہے۔

ملیکہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ’ڈرٹی پالیکٹس‘ کی جو تصویریں پوسٹ کی ہیں ان میں وہ ملٹی کلر اسکرٹ، پیلے رنگ کی لانگ شرٹ اور دو ربن لگی چوٹیوں میں نظر آ رہی ہیں۔ ملکہ کی تصاویر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ بغیر میک اپ کے معصوم دیہاتی لڑکی کے طور پر بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہیں جتنی گلیمر لُک میں لگتی ہیں۔

فلمی پنڈتوں کی پیش گوئی ہے کہ ’ڈرٹی پالیٹکس‘ ملکہ کے فلمی کیرئیر میں ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

فلم کی کاسٹ میں ملکہ شراوت کے ساتھ اوم پوری،جیکی شروف، انوپم کھیراور آشو توش رانا بھی شامل ہیں۔