اتوار کے روز ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز کھولے گئے مگر ابتدائی رپورٹس کے مطابق مالی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صبح کے وقت ووٹروں کا تناسب خاصا کم دکھائی دیا۔
واشنگٹن —
مالی میں اتوار کے روز عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل شدت پسندوں کی جانب سے ممکنہ پُرتشدد کارروائیوں کی دھمکیوں کے باوجود جاری رہا۔
اتوار کے روز ملک بھر میں پولنگ سٹیشنز کھولے گئے مگر ابتدائی رپورٹس کے مطابق مالی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں صبح کے وقت ووٹروں کا تناسب خاصا کم دکھائی دیا۔
رواں برس اگست کے مہینے میں ابراہیم بوبوکار کیٹا مالی کے پُر امن صدارتی انتخابات کے نتیجے میں ملک کے صدر منتخب کیے گئے تھے۔
مگر حالیہ چند ہفتوں میں مالی میں شدت پسندوں کی جانب سے تشدد کی نئی لہر سامنے آئی ہے جس میں رواں ماہ دو نومبر کو مالی کے شمالی شہر کدال میں دو فرانسیسی صحافیوں کا قتل بھی شامل ہے۔
مالی میں ہونے والے ان عام انتخابات کا مقصد مالی میں جمہوریت کی بحالی ہے۔ گذشتہ برس مالی کے صدر کو ہٹا کر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں نے مالی کے شمالی علاقے کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔
علاقے سے شدت پسندوں کے تسلط کو ختم کرنے کے لیے مالی کی فوج کی مدد فرانسیسی فوج نے کی تھی جو اتوار کے روز اقوام ِ متحدہ کے امن مشن کے ساتھ مختلف پولنگ سٹشنز پر تعینات تھے۔
مالی میں تقریباً 6.5 ملین شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے جبکہ مالی کی قومی اسمبلی کی 147 نشستوں کے لیے ایک ہزار امیدواران مد ِمقابل ہیں۔