یہ کارروائی اتوار کو مالی کے پڑوسی ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب کی۔
فرانسیسی فورسز نے افریقی ملک مالی میں کارروائی کرتے ہوئے 20 سے زائد جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
یہ کارروائی اتوار کو مالی کے پڑوسی ملک برکینا فاسو کی سرحد کے قریب کی۔
فرانسیسی فوج کے عہدیداروں اور عینی شاہین کے مطابق جنگلات پر مشتمل علاقے میں جنگجوؤں کے خلاف یہ کارروائی زمینی فوجی دستوں نے کی، جنہیں فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی۔
مالی، برکینا فاسو، چاڈ، موریتانیا اور نائیجرمیں لگ بھگ 3500 فرانسیسی فوجی پھیلے ہوئے ہیں، جن کی موجودگی کا مقصد شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔
مالی نے ملک میں نافذ ہنگامی صورت حال میں حال ہی میں چھ ماہ کی توسیع کر دی تھی۔ یہ افریقی ملکی القاعدہ سے وابستہ شدت پسند تنظیموں سے نمٹنے میں مصروف ہے۔