مالے پر پابندیوں کے لیے مغربی افریقی ممالک کا غور

مالے پر پابندیاں لگانے کے امکان پر غور کے لیے، جہاں حکومت کا تختہ الٹنے والے فوجی لیڈروں نے حال ہی میں آئین بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اقتدار اپنے پاس رکھنے کا اعلان کیاہے،مغربی افریقہ کے راہنما اجلاس کررہے ہیں۔

مغربی افریقہ کی اقتصادی قوت رکھنے والی ریاستوں کی تنظیم ایکواس کے راہنماؤں کا اجلاس، مالے کے فوجی عہدے داروں کو جمہوریت کی بحالی کے لیے دی جانے والی 72 گھنٹے کی ڈیڈلائن گذرنے کے بعد پیر کو سینگال میں متوقع ہے ۔

حکومت کا تختہ الٹنے والے کیپٹن امادو سانوگو نے اتوار کو کہاتھا کہ ملک کا آئین اور تمام ریاستی ادارے بحال کردیے گئے ہیں، لیکن انہوں نے نئے انتخابات کے لیے کئی نظام الاوقات کا اعلان نہیں کیا۔

ایکواس کے سیاسی اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق امور کے سربراہ ریمی اجی بوا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کیا جانے والا اعلان بہت سوچی سمجھی کوشش ہے۔

سانوگو نے اپنے اعلان میں یہ وعدہ کیا تھا کہ انقلابی فوجی لیڈر جمہوری انتخابات کے انتظام کے لیے کام کریں گے اور وہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔