کامیاب ہونے والے یامین، مامون عبدالقیوم کے بھائی ہیں جنہوں نے تقریباً 30 سال تک مالدیپ پر سخت گیر انداز میں حکومت کی
مالدیپ میں تین دہائیوں تک برسر اقتدار رہنے والی سابق مضبوط شخصیت کے بھائی کو ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
یامین عبدالقیوم نے 51.3 ووٹ لے کر سابق صدر محمد نشید کو صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کی۔
گزشتہ اتوار مسٹر نشید نے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 47 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جو کہ کامیابی کے لیے درکار شرح سے کم تھے۔
کامیاب ہونے والے یامین، مامون عبدالقیوم کے بھائی ہیں جنہوں نے تقریباً 30 سال تک مالدیپ پر سخت گیر انداز میں حکومت کی اور انھیں محمد نشید نے 2008ء میں ہونے والے انتخابات میں شکست دی تھی۔
ہفتہ کو انتخابات کا دوسرا مرحلہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس ملک پر سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے دبائو میں اضافے کے بعد منعقد ہوا تھا۔
یہ مرحلہ گزشتہ اتوار کو ہونا تھا لیکن سپریم کورٹ نے انتخابی امیدوار کی درخواست پر اسے ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔