ملالہ کی صحت میں بتدریج بہتری: معالج

A woman runs for cover as heavy gunfire erupts in the Miskin district of Bangui, Central African Republic. In what a French soldier on the scene described as the heaviest exchange of fire he'd seen since early December 2013, Muslim militias engaged Burundi troops who returned fire.

ڈاکٹروں کی ٹیم نے’مشکل ترین وقت میں‘ ملالہ کے مضبوط اعصاب کو ’قابلِ تعریف‘ بتایا ہے
کوئین الزبیتھ اسپتال کے حکام کے مطابق طالبان کےحملےکا نشانہ بننے والی سوات کی 14سالہ ملالہ یوسفزئی کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے’مشکل ترین وقت میں‘ ملالہ کے ’مضبوط اعصاب‘ کو ’قابلِ تعریف‘ بتایا ہے۔

بدھ کی صبح اسپتال کی جانب سےجاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زیرِ علاج ملالہ یوسفزئی نے اسپتال میں دوسری رات بھی اطمینان سے گزاری اور بدھ کی صبح اُن کی صحت میں خاصی بہتری محسوس کی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماہر نیورولوجسٹس کی ٹیم ملالہ یوسف زئی کے علاج میں مصروف ہے اور ملالہ نے اب تک کیے گئے علاج کا نہایت اچھا ریسپونس دیا ہے، جسے ڈاکٹرز ’خوش آئند، مثبت پیش رفت‘ کےطور پر دیکھ رہے ہیں۔

کوئین الزبیتھ اسپتال برمنگھم کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ روزر کے مطابق، وہ ملالہ کے اب تک کیے گئے علاج اور اس کی صحت میں بہتری سے مطمئن ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ ملالہ کی صحت میں اب تک آنے والی بہتری سے وہ مطمئن ہیں۔ اُن کے بقول، ’دورانِ علاج ملالہ نے اپنے اعصاب مضبوط ہونے کے اشارے دیے ہیں۔ ہمیں یقین ہو چلا ہے کہ ملالہ مضبوط اعصاب کی مالک ہے۔ ہم ملالہ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں‘۔

کوئین الزبیتھ اسپتال کےباہر ملالہ کی عیادت کےخواہش مند پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگ ملالہ کے لیے پھول اور تحائف اسپتال بھیج رہے ہیں۔

اسپتال کے حکام نے ملالہ کی مالی امداد کی کثیر تعداد میں پیش کشوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، اُن کے لیے اسپتال کے فنڈ میں ہی ’ چیرٹی اکاؤنٹ‘ کھول دیا ہے، اور اِس کارِ خیر میں بڑی تعداد میں برطانوی باشندے بھی حصہ لے رہے ہیں۔