لندن اولمپکس: خواتین فٹ بال مقابلوں کا آغاز

لندن اولمپکس

پہلے مقابلے میں میزبان ملک برطانیہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر سبقت حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اولمپک مقابلوں میں کبھی کوئی مقابلہ نہیں جیتا ہے
لندن اولمپکس کے آغاز میں اگرچہ ابھی دو روز باقی ہیں لیکن بدھ کو وہاں خواتین کے فٹ بال مقابلوں کا آغاز ہورہاہے۔

پہلے مقابلے میں میزبان ملک برطانیہ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر سبقت حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اولمپک مقابلوں میں کبھی کوئی مقابلہ نہیں جیتا ہے۔

بعدکے مقابلوں میں ٹورنامنٹ کی اہم ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں جاپان کا مقابلہ کینیڈا کے ساتھ اور رینکنگ میں نمایاں مقام رکھنے والی امریکی ٹیم فرانس کے مدمقابل ہوگی۔

فٹ بال کے دیگر کچھ مقابلوں میں کیمرون کی ٹیم برازیل کاسامنا کرے گی جب کہ سویڈن جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا اور کمبوڈیا کا مقابلہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہوگا۔

لندن اولمپکس کا آغاز 27 جولائی بروز جمعہ ہوگا اور جب کہ اولمپکس کی اختتامی تقریب 12 اگست کوہوگی۔

دنیا بھر میں 26 مختلف کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے کے خواہش مند دس ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

منتظمین کا کہناہے کہ اب تک مختلف کھیلوں کے تقریباً 90 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔

اولمپکس کو کسی ممکنہ دہشت گردی سے محفوظ رکھنے کے لیے بڑی پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اولمپکس میں پاکستان کی زیادہ تر توقعات ہاکی سے وابستہ ہیں جس نے 1992 میں برونز میڈل جیتا تھا۔ مگر حالیہ برسوں میں اس کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اپنا پہلاوارم اپ میچ بلجیم کے خلاف کھیلا تھا جو وہ دو گول سے ہار گئی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا اولمپک مقابلہ 30 جولائی کوپول اے میں سپین سے ہوگا