لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح
منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014 میں ہوا تھا۔ اس وقت پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔
افتتاحی تقریب میں وزیراعلی عثمان بزدار کے علاوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ اور چینی سفیر بھی شریک ہوئے۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40 روپے رکھا گیا ہے۔
ٹرین صبح ساڑھے سات سے رات ساڑھے آٹھ بجے تک چلائی جائے گی۔
بجلی سے چلنے والی اورنج لائن ٹرین کو آٹھ گرڈ اسٹیشنز سے بجلی فراہم کی جائے گی۔