شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے کے میزائل داغ دیے

میزائل داغنے کا یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جزیرہ نما کوریا کے دونوں پڑوسی ملکوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی بحیرہ میں کم فاصلے تک مار کرنے والے تین میزائل داغے ہیں جو کہ بظاہر فوجی مشقوں کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔

وزارت کے مطابق اس نے ہفتہ کی صبح دو میزائل داغے جانے کا سراغ لگایا جس کے بعد دوپہر کو ایک اور میزائل چھوڑا گیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ تاحال شمال کے محرکات واضح نہیں ہوسکے ہیں۔

شمالی کوریا اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کم فاصلے تک مار کرنے والے ایسے میزائلوں کے تجربے کرتا رہتا ہے۔

لیکن میزائل داغنے کا یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جزیرہ نما کوریا کے دونوں پڑوسی ملکوں میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔