اِس دورے میں پاکستانی وزیر خارجہ کی کوشش ہوگی کہ امریکی حکام کے ساتھ ’تعمیری اور بامقصد ‘ بات چیت ہو: سفیر
پاکستانی سفیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربّانی کھر کے دورہٴ امریکہ کا مقصد پاکستان امریکہ تعلقات کو ازسرِ نو’باہمی اعتماد، اور مشترکہ، حقیقت پسندانہ اور قابل حصول اہداف‘ کی بنیاد پر استوار کرنا ہے۔
پاکستانی سفیرکے بقول، اس دورے کے دوران وزیر خارجہ کی کوشش ہوگی کہ باہمی بات چیت ’تعمیری اوربامقصد ‘ ہو۔
وزیر خارجہ حنا ربّانی کھر منگل کو سرکاری دورے پر امریکی دارالحکومت پہنچی ہیں ۔
اُن کی اہم ملاقاتوں میں یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر راجیو شا ، سینیٹ کی انٹیلی جنس اور خارجہ امور کی کمیٹیوں کے ارکان اور امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
واشنگٹن سے وزیر خارجہ نیو یارک جائیں گی جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے لیے آنے والے پاکستانی وفد میں شامل ہوں گی۔