جان کیری کی مسلمان برادری کو ’عید مبارک‘

فائل

’’امریکی محکمہٴ خارجہ، ٹریسا اور اپنی جانب سے میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، جو عید الفطر کی خوشی کا جشن منا رہے ہیں، جو رمضان کی تکمیل پر آتا ہے، جس مقدس مہینے کے دوران روزہ، نماز، غور و فکر اور کمیونٹی خدمت کا فیض عام ہوتا ہے‘‘

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقعے پر مسلمان ضرورت مندوں کی امداد کا اہم کام جاری رکھتے ہیں، جس سے رحمدلی کا جذبہ جھلکتا ہے جس سے دنیا بھر میں امن، عزت اور انصاف کی مشترکہ توقعات کو فروغ ملتا ہے۔

عیدالفطر کے موقعے پر اپنے پیغام میں، اُنھوں نے کہا کہ ’’امریکی محکمہٴ خارجہ، ٹریسا اور اپنی جانب سے میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں، جو عید الفطر کی خوشی کا جشن منا رہے ہیں، جو رمضان کی تکمیل پر آتا ہے، جس مقدس مہینے کے دوران روزہ، نماز، غور و فکر اور کمیونٹی خدمت کا فیض عام ہوتا ہے‘‘۔

ساتھ ہی ساتھ، اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم حالیہ المناک واقعات سے آگاہ ہیں، جن کے ہم سب پر اثرات پڑے، چاہے یہ امریکہ ہو یا پھر بیرون ملک، جس سے وسیع تر سمجھ بوجھ، حرمت اور تمام لوگوں اور مذاہب کے درمیان رواداری کی ضرورت کا اظہار ہوتا ہے‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ایسے میں جب مختلف النوع برادریاں خوشی منانے کے لیے اکٹھی ہوئی ہیں؛ وہ خاندان، دوستی اور خیرات کے اقدار کو اجاگر کر رہی ہیں، جو متعدد مذاہب کی مشترکہ میراث ہے‘‘۔

جان کیری نے کہا کہ اس خصوصی اور بابرکت لمحے پر، وہ تمام مسلمانوں کو ’عید مبارک‘ پیش کرتے ہیں۔