صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف کارروائیوں میں کینیا کی افواج کی شمولیت کے بعد اس تنظیم کی طرف سے کینیا میں بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔
کینیا میں مسلح افراد کی طرف سے ملک کے شمال مشرق میں ایک گاؤں پر حملے میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
’کینیا ریڈ کراس‘ کے مطابق صومالیہ کی سرحد کے قریب گاؤں سوکو مبوزی میں اس حملے کے دوران کم از کم 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔
عہدیداروں کے مطابق حملے کا نشانہ بنے والے کان کن تھے۔
شدت پسند تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صومالیہ میں سرگرم شدت پسند تنظیم الشباب کے خلاف کارروائیوں میں کینیا کی افواج کی شمولیت کے بعد اس تنظیم کی طرف سے کینیا میں بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔
ان حملوں میں رواں سال اپریل میں گریسیا یونیورسٹی پر حملے میں 148 افراد کی ہلاکت کے علاوہ 2013ء میں نیروبی میں ایک شاپنگ مال پر حملہ بھی شامل ہے جس میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔