ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جومو کینیاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے طیارہ اڑان بھرتے ہی ایک عمارت سے ٹکرا گیا
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں بدھ کو ایک مال بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس پر سوار تمام چار افراد ہلاک ہو گئے۔
ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جومو کینیاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے طیارہ اڑان بھرتے ہی ایک عمارت سے ٹکرا گیا اور مرنے والوں میں پائلٹ اور اس کا معاون اور جہاز پر سوار دو دیگر افراد ہلاک ہوگئے۔
اس جہاز پر قات نامی ایک پھول دار پودے موغادیشو بھیجے جارہے تھے ۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جہاز اُڑان کے بعد نیچی پرواز کر رہا تھا اور ہو سکتا ہے کہ شہر کے ایمباکسی نامی علاقے میں بجلی کے کھمبے سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہو۔