کراچی میں تشدد کی لہر، مزید چار افراد ہلاک

Ashton Eaton of the U.S. gestures as he holds a giant $100,000 cheque for his world record in the men's decathlon during the 15th IAAF World Championships at the National Stadium in Beijing, China.

حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس گشت پر تھی کہ اہلکاروں کو ایک مشکوک پیکٹ نظر آیا جس پر رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے پیکٹ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ بعد میں اسے ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا، جس کے نتیجے میں مزید چار افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کیماڑی آئل ٹرمینل سے ایک بم برآمد ہوا۔ ادھر مبینہ طور پر پولیس مقابلوں میں دو بھٹہ خوروں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

کراچی میں واقع کیماڑی آئل ٹرمینل گزشتہ دو دنوں سے اخبارات کی شہ سرخیوں میں ہے۔ منگل کو یہاں دو آئل ٹینکرز میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے، جبکہ بدھ کو یہاں سے کئی کلوگرام وزنی بم برآمد ہوا جسے بروقت ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ اگر یہ بم پھٹتا تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی تھی۔

ڈی ایس پی رستم نواز نے میڈیا کو اس حوالے سے جاری تفصیلات میں بتایا ہے کہ حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس گشت پر تھی کہ اہلکاروں کو ایک مشکوک پیکٹ نظر آیا جس پر رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جس نے پیکٹ میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی ۔ بعد میں اسے ناکارہ بنادیا گیا۔

بدھ کو شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات بھی ہوئے، جن میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ ملیر، نارتھ کراچی اور گورا قبرستان کے علاقوں میں ہوئی۔

سائٹ پولیس کے مطابق، بدھ کو مقابلوں کے دوران 2بھتہ خور مارے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نجی کمپنی سے بھتہ وصول کرنے آئے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ تاہم جوابی فائرنگ میں دونوں بھتہ خور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے پولیس ٹیم کے لیے 2 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

مسکن چورنگی، گلشن اقبال کے قریب سے بھی ایک مبینہ پولیس مقابلے کی اطلاع ہے۔

پولیس کے مطابق 2ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جن پر قابو پانے کے لئے پولیس موقع پر پہنچی تو فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ پولیس کی فائرنگ سے دونوں مشتبہ ڈاکو ہلاک ہوئے۔

کراچی میں گزشتہ روز بھی اس نوعیت کے پرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔