کراچی میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ جاری

A member of the Russian Song and Dance Ensemble of the Black Sea Fleet performs during a pro-Russian rally in Simferopol, Crimea, March 9, 2014.

ملک کے اقتصادی مرکز کراچی میں پیر کو فائرنگ کے واقعات میں کم از کم چار مزید افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پیر کو فائرنگ کے واقعات میں کم از کم چار مزید افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

پیر کی سہ پہر کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

اس سے قبل پولیس کے مطابق پیر کو طلوع آفتاب سے قبل اورنگی ٹاؤن سے ایک نوجوان کی لاش ملی جسے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا جب کہ منگھو پیر میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر کے قریب بھی دو گروپوں میں مسلح فائرنگ کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔ مسلح تصادم میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

ملک کے اقتصادی مرکز کراچی میں اتوار کو فائرنگ کے مختلف واقعات میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جب کہ ہفتہ کے دن 20 افراد پرتشدد واقعات میں مارے گئے تھے۔

دریں اثناء اطلاعات کے مطابق پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔