شیشیے کے ایکیوریم میں رکھی، صاف ستھرے پانی میں تیرتی خوب صورت رنگوں والی رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھلیاں، دیکھنے میں نہایت ہی خوب صورت معلوم ہوتی ہیں جو گھر کی زینت بڑھا دیتی ہیں
کراچی —
یوں تو لوگ بہت سے پالتو جانور پالنے کا شوق رکھتے ہیں مثلاً بلی، کتا، بکری، طوطے، چڑیا، مرغیاں، لیکن کچھ لوگ مچھلیاں پالنے کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔
شیشیے کے ایکیوریم میں رکھی صاف ستھرے پانی میں تیرتی خوب صورت رنگوں والی رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھلیاں دیکھنے میں نہایت خوب صورت معلوم ہوتی ہیں جو گھر کی زینت بڑھا دیتی ہیں۔
کراچی کے'فریسکو چوک' پر ایسی ہی ایک چھوٹی سی مارکیٹ پالتو مچھلیوں اور ایکیوریم کی بھی ہے جہاں 10 سے 12 دکانیں ہیں۔
یہاں خوب صورت مچھلیوں کی بہت سی اقسام موجود ہیں، جن میں گولڈ فش، البینو، کلون لوچ، ٹیٹرا، گپی، اینجل فش، بٹرفلائی شامل ہیں۔
'وائس آف امریکہ' کی نمائندہ سے گفتگو میں ایک دکاندار نے بتایا کہ 'مچھلیوں کے مختلف دام اور نام ہیں جبکہ ان میں زیادہ تر گولڈ فش بکتی ہے، جس کا جوڑا 2500 روپے کے لگ بھگ ہے۔ یہی مچھلی زیادہ بکتی ہے'۔
ان مچھلیوں کی قیمت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ فروخت ہونےوالی مچھلیوں کی قیمت 60 روہے سے 5000 روہے تک ہے،
جبکہ ایکیوریم کی قیمت 1000 روہے سے 10 ہزار روہے تک ہے۔ جبکہ، فرمائش کے مطابق بھی ایکیوریم بناکر دئے جاتے ہیں۔
ایک اور دکاندار نے بتایا کہ 'مچھلیوں کی فروخت کے حوالے سے کراچی میں یہ واحد مارکیٹ ہے، لوگ دور دراز کے علاقوں سے یہاں مچھلیاں خریدنے اور ایکیوریم بنوانے آتے ہیں'۔
مچھلیوں کی خریداری میں مصروف ایک خاتون گاہک نے بتایا کہ 'میں نے 'فائٹر' نامی مچھلی پالنے کیلئے خریدی ہے۔
'یہاں اور بھی اچھی خوبصورت مچھلیاں رکھی ہیں۔
میری دوست نے بھی یہیں سے خریدی ہیں۔ اسلئے، میں بھی یہی لے رہی ہوں۔ مجھے مچھلیاں پالنے کا شوق ہے'۔
مچھلیوں کے ایکیوریم میں خوبصورتی میں اضافے اور مچھلیوں کو سمندر جیسا ماحول دینے کیلئے لوگ مختلف اشیا کا استعمال بھی کرتے ہیں،
جن میں سجاوٹ کیلئے پاںی کے مصنوعی پودے، رنگ برنگے چھوٹے بڑے پتھر، واٹر فلٹر اور پھول پتیاں شامل ہیں۔
کراچی میں اپنی نوعیت کی ایک چھوٹی سی مارکیٹ ہے جوپورے شہر میں مشہور ہے۔