کراچی میں فوجی دستوں کی تعیناتی شروع

پاکستانی فوج کے اہلکار (فائل فوٹو)

کراچی کے علاقے ملیر چھاؤنی سے شہر کے حساس علاقوں میں 3 ہزار فوجی جوان تعینات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے سیکورٹی پلان کے تحت کراچی میں پاکستانی فوج کے دستوں کی تعیناتی جمعہ سے شروع ہو گئی۔

کراچی کے علاقے ملیر چھاؤنی سے شہر کے حساس علاقوں میں 3 ہزار فوجی جوان تعینات کیے جا رہے ہیں جو شہر میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور دوران انتخابات امن و امان کے قیام کے لیے انتخابی عمل ختم ہونے تک شہر میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

سکیورٹی پلان کے تحت صوبہ سندھ کے علاوہ صوبہ پنجاب میں بھی فوجی دستوں کی تعیناتی جمعہ سے شروع ہو رہی ہے۔

پاکستانی فوج کے مطابق ملک بھر میں انتخابات کی دوران 70 ہزار فوجی جوان تعینات کیے جائیں گے۔