’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق، مشتبہ شخص نے، جسے بعد میں حراست میں لیا گیا، کینساس سٹی کے ’یہودی کمیونٹی سینٹر‘ کے باہر گولی چلا دی، جس واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے
واشنگٹن —
اتوار کو کینساس سٹی میں دو مختلف مقامات پر ہونے والی سے تین افراد ہلاک ہوئے۔
رائٹرز خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق، ایک مشتبہ شخص نے کینساس سٹی کے یہودی کمیونٹی سینٹر کے باہر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔
چند ہی منٹ بعد، مبینہ طور پر اُسی شخص نے ’ولیج شلوم‘ کی ایک پارکنگ لاٹ میں گولیاں چلائیں، جس واقع میں ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اُسی مشتبہ شخص نے دو مزید افراد پر گولیاں چلائیں، لیکن وہ اُنھیں نہیں لگیں۔
بعدازاں، اورلینڈ پارک پولیس سربراہ، جان ڈگلس نے ایک اخباری کانفرنس میں بتایا کہ فوری طور پر گولیاں چلانے والے کے ارادے کے بارے میں کوئی حتمی بات نہیں کہی جا سکتی، آیا یہ نفرت کی بنا پر ہوئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ ’فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن‘ اس معاملے کی چھان بین کر رہا ہے۔
ڈگلس کے بقول، ’یہ تشدد کا بدترین واقع ہے۔ دو یہودی تنصیبات پر حملہ تھا، جس سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے‘۔
پولیس اہل کار کے مطابق، گولیاں چلنے کا پہلا واقع کینساس سٹی کے اورلینڈ پارک کے علاقے میں ’یہودی کمیونٹی سینٹر‘ کے باہر واقع پارکنگ لاٹ میں ہوا، جس میں ایک شخص موقعے پر ہی ہلاک ہوا، جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جب وہ دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق، گاڑی میں سوار مسلح شخص نے ایک میل دور جا کر ولیج شلوم کی عمر رسیدہ حضرات کے سینٹر میں گولیاں چلائیں، جس سے ایک خاتون ہلاک ہوئیں۔
ڈگلس نے بتایا کہ بعد میں گولیاں چلانے والے مشتبہ شخص کو ایک قریبی ایلیمنٹری اسکول سے حراست میں لے لیا گیا۔
اس سے قبل آنے والی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گولیاں چلانے سے قبل، اس مشتبہ شخص نے ’ہیل ہٹلر‘ کا نعرہ لگایا تھا جس بات کی چھان بین کی جارہی ہے۔