کوئٹہ میں موسمِ سرما کی سوغات، کابلی کباب
Your browser doesn’t support HTML5
کوئٹہ میں موسم سرما کی ایک سوغات یہاں کے مشہور کابلی کباب بھی ہیں۔ کابلی کباب پہلے پہل افغان مہاجرین نے یہاں متعارف کرائے تھے اور صرف تین ریستورانوں میں ہی دستیاب تھے۔ لیکن مقامی افراد اور سیاحوں کی پسندیدگی میں اضافے کے بعد کابلی کباب کا کاروبار بھی پھیلتا جا رہا ہے۔