حکام کے مطابق خود حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے بظاہر سکیورٹی فورسز کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح ایک خودکش بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق خود حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے بظاہر سکیورٹی فورسز کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔
ایک سکیورٹی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی خبر رساں ایجنسی "ایسوسی ایٹڈ پریس" کو بتایا کہ جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا اس پر اس ایجنسی کے اہلکار سوار تھے جو اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے۔
تاحال اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا گروپ نے قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان کی طرف سے حالیہ مہینوں میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
رواں سال اپریل میں بھی شدت پسندوں نے کابل میں سکیورٹی ادارے احاطے میں حملہ کر کے 64 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔